
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے سفارت خانے آمد ، وزیراعظم نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے علاقے اکٹاؤ میں آذربائیجان کے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
قزاقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور کہا کہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام آذربائیجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آذربائیجان اور پاکستان کے مابین مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی بھائی چارے کے مضبوط تعلقات ہیں۔
طیارہ گرنے سے پہلے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو وائرل
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
آذربائجان کے سفیرنے وزیراعظم شہباز شریف کے سفارتخانے آمد پر شکریہ ادا کیا، آذری سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کا آذربائجان کے سفارت خانے آ کر اظہار افسوس قابل قدر ہے۔
دریں اثنا وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔