صبور علی کا مداحوں کے لیے خوبصورت اور مثبت پیغام
دوسروں کی نعمتوں سے اپنا موازنہ نہ کریں، اداکارہ کا پیغام وائرل
معروف اداکارہ اور ماڈل صبور علی نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت اور مثبت پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی کو کوئی نعمت عطا کرتا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ کے حصے میں کمی آ گئی ہے۔
صبور علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر انسان کا نصیب، وقت اور زندگی کا سفر اللہ تعالیٰ نے الگ انداز میں طے کیا ہے اس لیے دوسروں کی کامیابیوں یا نعمتوں سے اپنا موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ حسد کے بجائے شکرگزاری اور صبر کو اپنانا چاہیے کیونکہ ہر شخص کو اس کے لیے مقررہ وقت پر وہی ملتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس کے مقدر میں لکھا ہوتا ہے۔
