اداکارہ مومنہ اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ مومنہ اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

الحمدللہ ہمارا نکاح ہوچکا ہے، مومنہ اقبال اب میری قانونی اہلیہ ہیں، حمزہ حبیب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے درمیان اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال کے قریبی ساتھی حمزہ حبیب نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کا نکاح دو روز قبل ہوچکا ہے اور اب وہ باقاعدہ میاں بیوی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے کہا کہ الحمدللہ ہمارا نکاح ہوچکا ہے، مومنہ اقبال اب میری قانونی اہلیہ ہیں، وہ اپنی اہلیہ کی عزت اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردی تاہم ان کے خلاف جھنگ پولیس نے مبینہ دھمکیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عدالت کے باہر گفتگو میں حمزہ حبیب نے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ ایک شخص نے مومنہ اقبال سے علیحدگی اختیار کرنے کے بدلے مالی فائدے کی پیشکش بھی کی۔

حمزہ حبیب نے جذباتی انداز میں مزید کہا کہ مومنہ میری عزت، میری بیوی اور میری طاقت ہے۔

تاہم ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles