ہمایوں سعید کا بس کنڈکٹر انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو وائرل
اداکار کی ویڈیو اتوار کی شب معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب کے بعد بنائی گئی
پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ معروف شخصیات کے ہمراہ بس میں سفر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ہمایوں سعید کو بس کنڈکٹر کے انداز میں ’’پاک چائنا، پاک چائنا‘‘ کی آوازیں لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے مزاحیہ انداز پر بس میں موجود دیگر افراد قہقہے لگاتے نظر آئے۔
یہ ویڈیو اتوار کی شب معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب کے بعد بنائی گئی جب اداکار پاکستان مونومنٹ سے پاک چائنا سینٹر جانے والی بس میں دیگر شوبز شخصیات کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہمایوں سعید کے خوشگوار اور سادہ انداز کو خوب سراہا جا رہا ہے جب کہ مداح ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔