فضا علی کا اداکاراؤں کو لباس کے انتخاب سے متعلق اہم مشورہ
اداکاراؤں کو اپنی حدود کا خیال رکھنا چاہیے، اداکارہ
معروف میزبان اور اداکارہ فضا علی نے پاکستانی اداکاراؤں کے لباس کے انتخاب کے حوالے سے اہم مشورہ دیا ہے۔
فضا علی حال ہی میں ٹک ٹاکر سوزین خان کا انٹرویو کر رہی تھیں، جس دوران انہوں نے شوبز شخصیات کے لباس کے موضوع پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ شوبز شخصیات کو لباس کا انتخاب کرتے وقت ملک کی ثقافت اور معاشرتی اقدار کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، اس لیے اداکاراؤں کو اپنی حدود کا خیال رکھنا چاہیے اور ایسا لباس اپنانا چاہیے جو مقامی ثقافت سے ہم آہنگ ہو۔
فضا علی نے مزید کہا کہ اگر اداکارائیں ایسے لباس کا انتخاب کرتی ہیں جو معاشرتی طور پر متنازع سمجھا جاتا ہے تو اس پر تنقید بھی سامنے آتی ہے کیونکہ مداح بھی ان سے ایک خاص روایتی انداز کی توقع رکھتے ہیں۔