سلمان خان سے موازنہ؛ آخرکار رجب بٹ نے لب کشائی کردی

پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کری ایٹر رجب بٹ نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے اپنے موازنہ کیے جانے پر پہلی بار کھل کر ردعمل دے دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ان کا سلمان خان سے کوئی موازنہ نہیں بنتا اور نہ ہی وہ خود کو ان کے برابر سمجھتے ہیں۔ ”دبنگ خان“ نے اپنی زندگی بھر محنت کر کے ایک الگ مقام بنایا ہے۔

رجب بٹ نے بتایا کہ جب وہ نویں جماعت میں تھے تو اس وقت انہوں نے سلمان خان سے متاثر ہو کر ان کی نقل کرنے کی کوشش کی تھی حتیٰ کہ انہوں نے ان کے انداز کو فالو کرتے ہوئے باڈی بلڈنگ بھی شروع کی تھی۔

انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک میٹ اینڈ گریٹ کے دوران مداحوں کے ردعمل میں انہوں نے صرف ہاتھ ہلایا تھا جسے بعد میں لوگوں نے غلط انداز میں لیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ وہ سلمان خان کی نقل کر رہے ہیں۔

یوٹیوبر کے مطابق اس واقعے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تاہم یہ سب غلط فہمی تھی اور وہ صرف مداحوں کے ردعمل کا جواب دے رہے تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles