
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے درانداز خوارج کی شناخت ہوگئی، ذرائع کے مطابق ان میں دو دہشتگرد افغان شہری بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، جن میں ایک کی شناخت امیر حمزہ حقیار کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مارے گئے ایک اور دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولد زرولی کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیا سے تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام دہشتگرد دراندازی کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں ہلاک کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔