اہلیہ سے طلاق کے بعد رجب بٹ کی مقبولیت میں بڑی کمی، ذمہ دار کس کو قرار دیا؟

اہلیہ سے طلاق کے بعد رجب بٹ کی مقبولیت میں بڑی کمی، ذمہ دار کس کو قرار دیا؟

ان دنوں یوٹیوبر اپنے ازدواجی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے طلاق کے بعد اپنی مقبولیت میں کمی کا ذمہ دار اہلیہ ایمان کو قرار دے دیا ہے۔

رجب بٹ تین سال قبل اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جب انہوں نے محرم کے جلوس کے دوران ایک وی لاگ شیئر کیا تھا، جس کے بعد ان کے یوٹیوب چینل کو لاکھوں افراد نے سبسکرائب کیا اور وہ تیزی سے مقبول ہوگئے۔

ان دنوں یوٹیوبر اپنے ازدواجی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ رجب بٹ نے یوٹیوب پر اپنے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر لائیو سیشن کیا۔

لائیو سیشن کے دوران انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا تو کم وقت میں بڑی تعداد میں سبسکرائبرز ملے اور لوگوں نے بے حد محبت دی، تاہم اب تین سال مکمل ہونے پر 11 ہزار افراد نے چینل کو ان سبسکرائب کردیا ہے۔

@muzafar_khan1 Rajab butt ka All Rajab family ka liye message?#rajabfamily #rajab #rajabbutt #dailyvlog #unfreezemyacount ♬ original sound – ’

انہوں نے اپنی اہلیہ کا نام لیے بغیر مسکراتے ہوئے کہا کہ آغاز محبت سے ہوا تھا اور اب تین سال گزر چکے ہیں، کہا جاتا ہے ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے جبکہ اکثر مردوں کی ناکامی کے پیچھے بھی ایک عورت ہی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ نے 2024 میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں نے اس جوڑی کو خوب پسند کیا تھا، تاہم شادی کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور اب معاملہ طلاق تک پہنچ چکا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles