
اسلام آباد میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں مدارس ایکٹ پر غور کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اتحاد تنظیمات کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی ، سرپرست وفاق المدارس سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سیکرٹری جنرل مفتی منیب الرحمان اجلاس میں شریک ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں مولانا حنیف جالندھری، مولانا محمد عبد المصطفی، مولانا اسحاق ظفر، علامہ ساجد میر، قاری یسین ظفر، مولانا حافظ یونس، مولاناعبدالمالک موجود ہیں۔
مدارس رجسٹریشن بل پر فیٹف، دیگر اداروں کے اعتراض کا خدشہ، صدر کے اعتراضات سامنے آگئے
اسلم غوری کے مطابق مدارس دینیہ کے اجلاس میں مولانا عطاءالرحمان، ڈاکٹر حبیب الرحمان، مولانا افضل حیدری، مولانا محمد تحسین، مولانا لعل حسین توحیدی بھی شریک ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ جمعیت علما اسلام (ف ) کے رہنما سنیٹر کامران مرتضٰی مدارس دینیہ کے اہم اجلاس میں موجود ہیں۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
ایوان صدر کے مدارس بل اعتراض میں فیٹیف کا ذکر، عطا تارڑ اور بیرسٹر عقیل میں سے ایک جھوٹا ہے، حافظ حمداللہ
اسلم غوری کے مطابق اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے اجلاس میں آئندہ بارے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔