آزاد کشمیر میں سیاسی صورتحال کا فیصلہ کن موڑ، پیپلز پارٹی کا نمبر گیم مکمل کرنے کا دعویٰ


آزاد کشمیر میں سیاسی صورتحال فیصلہ کن موڑ پرپہنچ گئی ہے جس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے آزاد کشمیر میں نمبر گیم مکمل ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
پی پی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 سے زائد ارکانِ اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حمایت کے بغیر حکومت بناسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی جانب سے سندھ ہائوس اسلام اباد میں آج رات دس بجے ڈنر دیا جائے گا جس میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی، مہاجرین نشستوں اور بیرسٹر سلطان گروپ کے ارکان شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان گروپ نے زرداری ہاؤس میں فریال تالپور کے ساتھ ملاقات میں ووٹ کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

بیرسٹرسلطان گروپ کے پانچ اور مہاجرین نشستوں کے پانچ ارکان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، جبکہ دو ارکان کی حمایت خفیہ رکھی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے مطابق دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد 30 سے زائد ارکان کا ساتھ حاصل ہے، پیپلز پارٹی آج پاور شو کے ذریعے اپنی عددی برتری ثابت کرے گی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو حکومت سازی کے لیے ایک اور رکن کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال نے فریال تالپور سے ملاقات کر کے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور حکومت سازی میں حمایت کردی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles