امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے حوالے سے اہم پیش رفت کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم کچھ بہت خاص کرنے جا رہے ہیں اور اس بار سب اس پر متفق ہیں، ایسا پہلی بار ہو رہا ہے۔“
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا ”ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں عظمت حاصل کرنے کا ایک حقیقی موقع ہے۔ سب کچھ خاص ہونے کے لیے پہلی بار سب ایک صفحے پر ہیں۔ ہم یہ کر کے رہیں گے۔“
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں اور جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے۔
</center
امریکی انتظامیہ کے حکام کے مطابق صدر ٹرمپ پیر کے روز اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، جس کا مقصد ایک ممکنہ امن معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق رائے حاصل کرنا ہے۔
ٹرمپ نے اگرچہ کوئی مخصوص ٹائم لائن یا تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کے تازہ بیانات نے عالمی سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔