کرک میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ملّا نذیر گروپ کے 17 دہشتگرد ہلاک


خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے 17 دہشتگرد مار گرائے۔
ذرائع کے مطابق یہ علاقہ کرک اور لکی مروت کی سرحد پر واقع ہے جہاں ملا نذیر گروپ کے خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے خلاف اس خفیہ اطلاع پر بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ منصوبہ بندی کے تحت 22 خوارج کے گروہ کو گھیرے میں لیا گیا اور انتہائی مہارت کے ساتھ گھیرا تنگ کرکے نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن کے دوران 17 خوارج مارے گئے جبکہ 7 سے 10 دہشتگردوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق یہ کارروائی فتنہ خوارج کے نیٹ ورک کو توڑنے اور علاقے کو محفوظ بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles