پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ 100 انڈیکس ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انڈیکس نے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا، جو ملکی سرمایہ مارکیٹ کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
کاروباری روز کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بروکرز کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی معاشی اعشاریوں میں بہتری، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی اور حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث دیکھنے میں آئی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیکس کی یہ نئی سطح مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کے دروازے کھول سکتی ہے، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔