
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر صدر آصف علی زرداری کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، بل کے حوالے سے مختلف علماء کرام کی مختلف تجاویز زیر ہیں۔
سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کے لئے مولانا فضل الرحمان سمیت مختلف مکاتب فکر کے تمام علماء کرام کو ایک پیج پر لانا ہے۔
چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے لئے ایسا متفقہ بل لانا ہوگا، جسے تمام مدارس والے بخوشی قبول کرلیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہو چکے ہیں، اب وقت آچکا ہے کہ پنجاب حکومت بھی بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے۔