ٹی 20 میچ میں نامناسب حرکت پر افغان آل راؤنڈرر کو جرمانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میچ میں غصہ دکھانے پر افغانستان کے آل راؤنڈر پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹر گلبدین نائب پرکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ لگایا گیا ۔

کرکٹ کے عالمی ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

امپائر کے فیصلے پر ناگواری دکھانے پر افغان آل راؤنڈررکو جرمانہ کیا گیا، آئی سی سی نے گلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کے گلبدین نائب کو جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں کیا گیا۔

ٹی 20 میچ کے دوران امپائر کی جانب سے راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو نہ دینے پرافغان کرکٹر نے نامناسب حرکت کی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles