ایشیا کپ سپر فور: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دونوں ٹیموں کو سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی امیدوں کا زندہ رکھنے کے لیے دونوں ٹیموں کا یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے ۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles