
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے میڈیا میں غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔ کہا میڈیا مسلسل نکالے گئے ناکام اور ڈفر لوگوں کے بیانات چلارہا ہے جو ناکام ہو چکے ہیں اور انہیں سیاسی میدان سے نکال دیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا، ”یہ لوگ پیوٹن کے ساتھ میری ملاقات سے پہلے ہی یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ پیوٹن جیت چکا ہے، لیکن حقیقت میں ہم ہر چیز میں جیت رہے ہیں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ یہ الزامات اور رپورٹنگ صرف ان لوگوں کی جانب سے ہیں جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے اور اب اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق، ان کی پیوٹن کے ساتھ ملاقات ایک اہم موقع تھی اور وہ اس میں کامیاب ہوں گے، لیکن میڈیا اسے غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔