امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے جبکہ بی ایل اے کے تمام اتحادیوں کو بھی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 2019 میں بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا جبکہ مجید بریگیڈ کا نام بی ایل اے کے عالمی دہشت گرد فہرست میں شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے۔

اعلامیے کے مطابق بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی جبکہ 2025 میں بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں 31 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور 300 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

دہشت گردوں کی مالی اور لاجسٹک سپورٹ روکنے کے لیے سخت اقدامات نہ صرف فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بڑا دھچکا ہے بلکہ ان کے بھارتی سرپرستوں کے منہ پربھی زناٹے دارتماچہ ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles