کبھی کام لینے کیلئے اپنے والد شکتی کپور کے نام کا سہارا نہیں لیا، شردھا کپور
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی کام لینے کیلئے اپنے والد شکتی کپور کے نام کا سہارا نہیں لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ شردھا کپور نے بتایا کہ انہیں کیرئیر کے آغاز میں بالی ووڈ میں کام حاصل کرنے کیلئے بےحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ان کیلئے بالی ووڈ میں اپنے لئے جگہ بنانا کبھی آسان نہیں تھا کیونکہ انہوں نے کبھی کام لینے کیلئے اپنے والد شکتی کپور کے نام کا سہارا نہیں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انکے والد نے انہیں پہلے ہی کہہ رکھا تھا کہ وہ کبھی ان کا نام استعمال کر کے بالی ووڈ میں آنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنے دم پر اپنا نام بنائیں۔
شردھا کپور نے کہا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی مشہور فلم عاشقی 2 سے قبل بھی چند فلموں میں کام کیا ہے مگر کبھی انہیں نوٹس نہیں کیا گیا اور ان کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹرز کو اپنے لئے قائل کرنا بہت مشکل تھا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ تاہم جب عاشقی 2 میں انہیں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا اور فلم سُپر ہٹ ہوئی تب انہیں لوگوں سے توجہ ملی اور انہیں فلموں میں اہم کردار ملنا شروع ہوئے۔