
پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گرین شرٹس کے خلاف پروٹیز کی بلے بازی جاری ہے۔
مستقل کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے والے کپتان سلمان علی آغا کو ڈراپ کردیا گیا۔
قومی ٹیم کے فائنل الیون میں محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نوجوان بائولرسفیان مقیم اور جادوگر اسپنر ابرار احمد شامل ہیں۔
دوسری جانب ہینرچ کلاسن کی قیادت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ریزا ہینڈرکس، وین ڈر ڈوسین، میتھیو برٹزکی، ڈیوڈ ملر، ڈونووان فیریرا، جارج لینڈے، اینڈائل سیمیلنے، نقابا پیٹر، کاوینا مافاکا اور اوٹنیل بارٹمین پر مشتمل ہے۔