
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ میرا چیلنج ہے کوئی پاکستانی بل دینے سے انکار نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی تین بار سول نافرمانی کی کوشش کی گئی، 2014 میں بھی بانی پی ٹی آئی نے بل جلائے تھے، لوگوں نے بل نہیں روکنے اس کے نتائج ہوں گے۔
بشریٰ بی بی 24 نومبر کے جلسے کیلئے ذمہ داریاں لگا رہی ہیں، خواجہ آصف
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تینوں دفع مونال کے راستے بارہ ضلع کراس کیے اب سول نافرمانی کا اعلان کیا ہے، میں پھر چیلنج کرتا ہوں کہ یہ اپنے اعلان پر کھڑے رہیں، صوبائیت کا کارڈ کھیلنے سے زیادہ گھٹیا حرکت کیا ہوسکتی ہے اس کا انحصار ڈی این اے پر ہوتا ہے،اگر ڈی این اے میں آمریت کے جراثیم ہوں تو ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں ان کی سول نافرمانی کا اعلان بھی ناکام ہوگا۔
خواجہ آصف نے ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی، ن لیگی کارکنوں کو خصوصی ہدایت
خواجہ آصف نے کہا کہ کہ جب یہ براستہ مونال بھاگے ہیں تو بشریٰ بی بی ان کے ساتھ تھی ، بشریٰ بی بی نے کہا کہ یہ ان کو چھوڑ کر بھاگے، آن ریکارڈ ہے کہ علی امین گنڈا پور کے گارڈز نے کارکنان پر فائرنگ کی یہ کم از کم اپنا بیان تو سیدھا کرلیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایوب خان نے پاکستان کو تقسیم کرنے کی مہم چلائی ،ان کے جنرل سیکرٹری لاہور میں چار کارکنان تک نہیں پہنچے تو ہمارا کیا قصور ہے، ان کو پارا چنار کے حالات کا احساس نہیں ہوتا۔
خواجہ آصف کے بشریٰ بی بی سے متعلق بیان پر بیرسٹر سیف کا رد عمل آگیا
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
انہوں نے کہا کہ پارا چنار چھوڑ کر اسلام آباد پر ناکام چڑھائی کی،بانئ پی ٹی آئی نے سنگجانی پر اتفاق کیا اور بشریٰ بی بی نے انکار ہے۔ مظاہرین کی تعداد دیکھ کر بندے کا میٹر پھر جاتا ہے ،بشریٰ بی بی کارکنان کو چھوڑ کر بھاگی ہے۔
ابھی تک یہ نہیں بتا سکے کہ بارہ اموات ہوئیں یا سینکڑوں ہا ہزاروں ہوئیں ہوائی باتیں کرنا قومی اجتماعی شعور کی توپیں ہے، آدھا وقت انہوں نے بندوقوں کی خصوصیات بتانے میں ضائع کیا، باہمی اختلافات کے باعث اپنا اپنا بیان اور اموات کی تعداد دیتا ہے۔