
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بازارِ حصص میں 1000 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح عبور کرگیا۔
گزشتہ کئی ہفتوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطحوں کو چھو چکا ہے اور اس دوران کئی نئے ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔
ملک میں مثبت معاشی اشاریوں، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی، انفلوز میں بہتری اور اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری رہنے سے معیشت درست پر گامزن ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 500 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پہنچ گیا تھا۔
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
پیر کے روز کاروبار کے اختتام تک زبردست تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 916.44 پوائنٹس کے اضافے سے 109970.38 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔