پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری


شہرقائد میں مین یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا،شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
مین یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پانی کی 84 انچ قطر کی مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرکے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد لائنوں کو چارج کیا جارہا ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ لائن گزشتہ جمعہ کو پھٹ گئی تھی، 3 دسمبر سےمرمتی کام شروع کیا گیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles