سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں

پاکستانی ٹیلی ویژن کی مایہ ناز اور سینئر اداکارہ عائشہ خان 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ عائشہ خان کے انتقال کی تصدیق ان کی قریبی دوست تہمینہ خالد نے کی، جنہوں نے بتایا کہ مرحومہ پانچ روز قبل کراچی میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔

تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور خاموشی سے زندگی کا سفر مکمل کر گئیں، تاہم ان کے انتقال کی خبر اب سامنے آئی، جس نے ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں کو افسردہ کر دیا ہے۔
Senior Actor Ayesha Khan Passes Away

عائشہ خان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی ممتاز اداکاراؤں میں ہوتا تھا، انہوں نے “افشاں”، “عروسہ”، “فیملی 93” اور “مہندی” جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔

واضح رہے کہ عائشہ خان معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں، یہ گزشتہ کئی سالوں سے اسکرین سے کنارہ کش تھیں اور عملی طور پر شوبز سے ریٹائر ہو چکی تھیں۔

ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے فن کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles