ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں جنگ، لوگوں نے پرانا وعدہ یاد دلا دیا

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر وہ کیپ پہن کر منظر عام پر آئے جس پر ’میک امریکا گریٹ اگین‘ درج تھا۔

تاہم ٹرمپ یہ ٹوپیاں تو بہت پہن رہے ہیں لیکن اسرائیل کی جنگ میں کودنے کی کوشش سے ان کے اپنے ہی لوگ ٹرمپ کے مخالف ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کی جنگ میں ٹانگ اڑانا مہنگا پڑ گیا ہے۔

تجزیہ کار ہو، مصنف، سابق چیف اسٹریٹیجسٹ یا پھر خود رپیبلکن پارٹی کا رکن، سب ٹرمپ کو ان کا 2024 کا کیا گیا وعدہ یاد دلا رہے ہیں۔

اسرائیل کو مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی، کسی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی سپریم لیڈر کا دو ٹوک اعلان

معروف امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے تو ایک انٹرویو میں امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز سے جب سوال کیا کہ آپ ایران میں تبدیلی چاہتے ہیں یہ تو بتائیں وہاں کتنے لوگ آباد ہیں جس پر امریکی سینیٹر جواب ہی نہ دے سکے۔

امریکی مصننف و سیاسی کارکن چارلی کرک بھی اپنے سپورٹرز کو ٹرمپ کو 2024 کے وہ وعدے یاد دلارہے ہیں جس میں انہوں نے کسی ممالک کی جنگ میں نہ پڑنے کا وعدہ کیا تھا۔

جارجیا سے منتخب رپیبلکن پارٹی کی رکن ٹیلر گرین بھی ٹرمپ سے خوش نہیں نظر آرہے۔
ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹیجسٹ اسٹیو بینن کہتے ہیں کہ ٹرمپ کے دشمن انہیں ایران کی جنگ میں گھسیٹ کر ’میک امریکا گریٹ اگین‘ کا بیانیہ تباہ کررہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles