بانی نے سول نافرمانی میں بھی بنی گالا کے بل بھرے ہیں، فیصل واوڈا


سینیٹر فیصل واوڈا نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال اور دیگر رہنما شریک تھے ملاقات کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا اورمصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارےدوست فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے مرکز آئے ہیں فیصل واوڈا کراچی کے ہیں اورہم انہیں اون کرتےہیں ، پاکستان میں ہرکوئی ایک دوسرے کوچور کہہ رہاہے، سب کوجوڑنےاورہم آہنگی کا کام بڑی جماعتوں سےنہیں ہوا۔
اب گنڈاپور نہیں ، بی بی گرفتار ہوں گی ، فیصل واوڈا
انہوں نے کہا کہ اب تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کو چلانے کیلئے کچھ پوائنٹس پر متفق ہونا چاہیے، اس ایجنڈے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ہماری تمام سپورٹ فیصل واوڈا کے ساتھ ہیں۔
بعد ازاں فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتاہوں سب جماعتوں کے پاس قومی مقصد کے لیے جا رہا ہوں،دوستی اور دشمنی دونوں کھل کر نبھاتا ہوں، ہم نے مصطفیٰ کمال کوکراچی کامیئردیکھا ہے۔
فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی دھرنے کو ڈرامہ قرار دے دیا
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستان جس ٹریک پرہیں معیشت بہترہورہی ہے، میں ایم کیو ایم کےمرکز کسی مطلب سےنہیں آیا، دھرنےاورلوگوں سے ناانصاف اب ملک برداشت نہیں کرسکتا، ہمیں ایک دوسرےکامینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات ہیں،کوشش کروں گا ایم کیو ایم کومینڈیٹ کےمطابق نمائندگی ملے،
وفاقی حکومت کیساتھ مشترکہ میٹنگ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی مولاجٹ کی سیاست کررہےہیں،
بانی پی ٹی آئی کی زندگی کوان کے حواریوں سےخطرات ہیں،جب تک ہم ساتھ نہیں بیٹھیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
جنرل فیض ملبہ عمران خان پر ڈال رہے ہیں، امریکی سینیٹرز کے خط سے مزید پھنسایا گیا، فیصل ووڈا

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

فیصل واوڈا نے کہ میں کراچی کا ہوں لیکن ہماری آوازدورتک جاتی ہے، مولانافضل الرحمان کا کے پی میں مینڈیٹ چوری ہوا ہے، 26ویں آئینی ترمیم پرآج کل بہت بات ہورہی ہے، عدالت سے گذارش ہے جو قانون پارلیمنٹ نےبنا دیا احترام کریں۔
انہوں نے کہا کہ 14 تاریخ کوسول نافرمانی کےغبارے سےہوا نکل جائے گی، بانی نے پہلے بھی سول نافرمانی میں بنی گالا کےبل بھرے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles