آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی نے منگنی کرلی


آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی نے منگنی کرلی

عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی نے منگنی کرلی ہے۔

 حال ہی میں آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے اپنے بینڈ کے ساتھی جسٹن لانگ کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔

 26 سالہ پیرس نے جسٹن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ محبت بھری تصاویر شیئر کیں، جن میں پروپوزل کے لمحات بھی شامل تھے۔

پیرس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو گزشتہ چند سالوں میں تمہارے ساتھ زندگی گزارنا ایک ناقابلِ بیان تجربہ رہا ہے، اور میں کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔ شکریہ کہ تم نے مجھے اپنا بنایا۔ میں تم سے محبت کرتی ہوں۔‘

 

 

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جسٹن لانگ نے سیاہ پینٹ اور سفید شرٹ پہن رکھی تھی اور وہ پیرس کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے انہیں انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پیرس نے اس سے قبل گابریل گلین کو ڈیٹ کیا تھا، جن سے 2020 میں علیحدگی کے بعد انہوں نے جسٹن لانگ کے ساتھ 2021 میں تعلق قائم کیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles