ملک میں چائلڈ کورٹس بنانے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ


جسٹس منصور علی شاہ نے بچوں کے حقوق اور ان کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”بچے ہمارا مستقبل ہیں“ اور انہیں بہتر مستقبل کی جانب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے چائلڈ کورٹ کے قیام کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ججز کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچوں کے لیے انصاف کس قدر اہم ہے، بچے کل کے لوگ نہیں بلکہ آج کے افراد ہیں“۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے عدلیہ کی جانب سے بچوں کے حقوق کا احساس کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہماری عدالت میں بچے پیش ہوتے ہیں مگر انہیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا، آئندہ سے اگر بچہ عدالت میں پیش ہو تو اس کی بات سنیں“۔
جسٹس منصور نے عالمی قوانین کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ”عدلیہ کو بچوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنا چاہیے، بچوں کو عدالتی نظام سے دور رکھنے کی ضرورت ہے، بچوں کو بھی کیسز سے گزرنے میں 15 یا 20 سال نہیں لگنے چاہئیں“۔
خطاب کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ “ملک میں 25 ملین سے زیادہ بچے اسکول نہیں جا رہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے بچوں کو سائبربلنگ جیسے نئے خطرات کا بھی ذکر کیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے آخر میں کہا کہ ”بچے ہمارے لیے ہم سے زیادہ اہم ہونے چاہئیں“۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles