
پاکستان کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گیا ہے ہے۔ تمام ائیر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر بحال کردی گئی۔ ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہو گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کر دی
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے ملکی فضائی حدود تمام قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم بھی جاری کیا گیا۔
بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔
گذشتہ روز حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔
یہ اقدام سیکیورٹی صورتِ حال اور قومی فضائی سلامتی کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ ملکی اور غیر ملکی تمام ایئر لائنز کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔