
پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ان ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن آج شام 6 بجے تک معطل رہے گا۔
ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ایئرپورٹس پر موجود مسافروں کو باقاعدہ ہدایات دی جا رہی ہیں، جبکہ ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی آمد و روانگی سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔