
پاکستان نے بھارت کی جانب سے کیے گئے حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف سخت احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔
بھارتی حملوں میں نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کو نقصان، 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
ترجمان نے کہا کہ پاکستان، بھارتی اقدامات کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتا ہے۔ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جس کے نتائج خطے کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔
متعدد پوسٹیں تباہ، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا، شکست تسلیم
دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور بھارت کی کسی بھی مزید جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔