جنگ کے خدشات؛ جنت مرزا نے فوری یوٹرن لے لیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے فوری یوٹرن لے لیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر جنت مرزا نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنی خاموشی پر توڑتے ہوئے ایک اسٹوری شیئر کی اور پاکستان واپس آنے کا اعلان بھی کیا۔
جنگ کے خدشات کے سبب وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا، جنت مرزا

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے لندن میں چھٹیاں گزارنی تھیں مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی چھٹیاں مختصر کر کے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہوں اور میرے لیے اپنے وطن کی سلامتی اور خوشحالی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، بلکہ یہ صرف تباہی اور بربادی کا سبب بنتی ہے، میرا پختہ یقین ہے کہ مسائل کو پُرامن مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، نہ کہ تشدد اور جارحیت کے ذریعے۔

جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے اختتام پر ملک کے روشن مستقبل اور پُرامن حل کی امید بھی ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles