ویڈنسڈے ویب سیریز/فوٹو
ویڈنسڈے سیزن 2 کب ریلیز کی جائے گی ؟ اور کہاں دستیاب ہوگی؟ اس کی کاسٹ کیا ہوگی؟ ٹیٹ فلکس صارفیں کے لئے خوشخبری سنادی گئی۔
ویڈنسڈے سیزن 2 کا آخر کار اعلان کردیا گیا ہے۔ سیزن 2 دو حصوں میں ریلیزکیا جائے گا،پہلا حصہ 06 اگست 2025 کو اور دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو لانچ کیاجائے گا۔
سال 2022 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریزویڈنسڈے کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگا۔
ویڈنسڈے سیریز کے مداحوں کے لئے نئے سیزن کا اعلان کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا،
ویڈنسڈے سیریز میں جینی اورٹیگا مرکزی کردار میں دکھائی دینگے اور سیریز کو الگو اور میلز ملر نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری ٹم برٹن نے کی ہے۔
23 اپریل 2025 کوسیریز کا ٹیزر لانچ کیا گیا تھا،اس سلسلے کی جھلک کے ساتھ ایک اور ٹیزر 30 اپریل 2025 کو دوبارہ لانچ کیا گیاتھا۔
اس سیریز میں جینی اورٹیگا کو مرکزی اور ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
کیتھرین زیٹاجونز، لوئس گزمین، ایما مائرز، آئزک آرڈونیز، جوائے سنڈے، جارجی فارمر، موسیٰ مصطفیٰ کاشاہکاردیکھاجاسکے گا۔
سیریز کی ہدایت کاری وژنری ٹم برٹن نے پیکو کیبیزاس، انجیلا رابنسن کے ساتھ کی ہے۔ الفریڈ گف اور میلز ملرجلد ہی اس کی نمائش کرنے والے ہیں۔
دنیا بھر کے صارفیں اس سیریز کا دوسرا سیزن نیٹ فلیکس یا دوسرے پلیٹ فارمز دیکھنے کے منظر ہیں ۔
انتظامیہ کی جانب سے اعلان کے بعد مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے ، 2022 میں اس سیریز کی کامیابی سے لانچنگ کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ دوسرا سیزن بھی بہترین شاہکار ہوگا۔
نیٹ فلیکس پر دوسرے سیزن کی ریلیز کے بعد بھی حتمی رائے دی جاسکے گی کہ نئے سیزن میں مداحوں کے لئے کیا کچھ نیا ہے ۔