حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ اگر یہ فیصلہ نافذ ہوتا ہے تو نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل اور مقامی معاشی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles