وکرانت میسی کا ’ریٹائرمنٹ پوسٹ‘ پر وضاحتی بیان آگیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار وکرانت میسی کا ’ریٹائرمنٹ پوسٹ‘ پر وضاحتی بیان آگیا ہے۔
حال ہی میں فلم 12ویں فیل کے اداکار وکرانت میسی نے ’ریٹائرمنٹ پوسٹ‘ پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اداکاری کو خیرباد نہیں کہہ رہے بلکہ اپنی صحت اور خاندان کو ترجیح دینے کےلیے وقفہ لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’اداکاری وہ واحد چیز ہے جو میں کر سکتا ہوں، اور اسی نے مجھے سب کچھ دیا ہے لیکن میری جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے۔ میں کچھ وقت اپنے لیے چاہتا ہوں تاکہ اپنی زندگی کو بہتر بناؤں۔ اس وقت میں خود کو تھوڑا یکسانیت کا شکار محسوس کر رہا ہوں۔‘
وکرانت میسی نے کہا کہ ’میری پوسٹ کی غلط تشریح کی گئی کہ میں اداکاری چھوڑ رہا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ میں وقفہ لے رہا ہوں تاکہ اپنی صحت اور خاندان پر توجہ دے سکوں۔ میں اس وقت واپس آؤں گا جب مجھے لگے گا کہ وقت صحیح ہے۔‘
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’میں ریٹائر نہیں ہو رہا ہوں، بس تھک گیا ہوں۔ مجھے ایک طویل وقفہ چاہیے۔ مجھے گھر کی یاد آتی ہے اور صحت بھی کچھ مسائل کا شکار ہے۔ لوگوں نے میرے سوشل میڈیا پوسٹ کو غلط سمجھ لیا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں؛ فلم ’بارہویں فیل‘ سے شہرت پانے والے وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان