پاک بھارت کشیدگی؛ ہانیہ عامر تنقید کی زد میں آگئیں


پاک بھارت کشیدگی؛ ہانیہ عامر تنقید کی زد میں آگئیں

پاک بھارت کشیدگی؛ ہانیہ عامر تنقید کی زد میں آگئیں

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی معروف و چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس پر فالوورز کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری پر ’’چکنی چمیلی‘‘ پر پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کی جو کترینہ کیف کا مقبول گانا ہے۔

اداکارہ کو ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھارتی میڈیا میزائلوں کا موازنہ کر رہا ہے، ہانیہ اب بھی بالی ووڈ کے گانوں پر جھوم رہی ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ممکنہ بھارتی پروجیکٹس سے محرومی کے احساس میں بےقرار نظر آتی ہیں اور اسی جذباتی کیفیت میں ایسی پوسٹ شیئر کررہی ہیں جو پاکستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles