روسی اداکارہ کمیلا بیلیاتسکایا سمندر کنارے یوگا کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق


روسی اداکارہ کمیلا بیلیاتسکایا سمندر کنارے یوگا کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

روس سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ معروف اداکارہ کمیلا بیلیاتسکایا سمندر کنارے یوگا کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کمیلا بیلیاتسکایا تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے کوہ ساموئی پر سمندر کے دلکش مناظر کے سامنے بیٹھ کر اپنی ویڈیو بنا رہی تھیں جب تیزی سے آتی ہوئی ایک بڑی لہر نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا نے اس واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں کمیلا کو سمندر کی بڑی لہر میں ڈوبتے اور اپنی جان بچانے کی جدوجہد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک عینی شاہد نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔

کمیلا روس کے شہر نووسبیرسک کی رہائشی تھیں اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کوہ ساموئی کا سیاحتی دورہ کر رہی تھیں۔

وہ اس مقام کو بہت پسند کرتی تھیں اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں اسے اپنا ’گھر‘ اور ’دنیا کی بہترین جگہ‘ قرار دیتی رہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles