عید کے بعد بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بنیادی ٹیرف میں کمی کیلئے حکومت نے نیپرا سے رجوع کر لیا

بجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں کمی کیلئے حکومت نے نیپرا سے رجوع کر لیا، وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت 4 اپریل کو ہوگی۔ اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے اور ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے نیپرا میں بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 71 پیسے کمی کی درخواست دائر کی گئی، حکومت کی درخواست پر سماعت 4 اپریل کو نیپرا میں ہوگی۔

ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

وفاقی حکومت اپریل سے جون تک 3 ماہ کیلئے سبسڈی بڑھائے گی۔ ڈسکوز، کے ای صارفین کو1 روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

لائف لائن صارفین کے علاوہ اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles