اداکارہ مریم نفیس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان احمد جلد والدین بننے والے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں انہوں نے اپنے یہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اپنے شوہر اور فلم ساز امان احمد کے ساتھ ننھے مہمان کے پیلے جوتے اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے ہمراہ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں، ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے فلم ساز امان احمد سے اکتوبر 2022ء میں شادی کی تھی۔