کراچی: لانڈھی اور کورنگی میں نامعلوم افراد نے مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی


کراچی میں لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے تین مال بردار ٹرکوں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 6 میں ایک ٹرک جبکہ لانڈھی میں دو ٹرکوں کو آگ لگا کر ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے والے ٹرکوں پر مختلف اقسام کا مال لدا ہوا تھا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹرک قائد آباد داؤد چورنگی سے کورنگی کراسنگ جا رہے تھے۔
کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا، ڈمپرز اور ٹینکرز روکنا شروع کردیئے
الکرم اسکوائر کے قریب بھی نامعلوم افراد نے مال بردار ٹرالر جلانے کی کوشش کی، لیکن علاقہ پولیس اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر فوری قابو پا کر ٹرالر جلنے سے بچا لیا گیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آگ لگانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles