معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو بڑا دھچکا لگ گیا
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان (ڈکی بھائی) کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
حال ہی میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان (ڈکی بھائی) ایک بڑے تنازع کے باعث اپنے چینل سے 400,000 سے زائد سبسکرائبرز کھو بیٹھے ہیں۔
یہ تنازع سات سال قبل شروع ہوا تھا جب ڈکی بھائی نے یوٹیوبر شام ادریس کے روزانہ ویلاگز پر تنقید کی تھی۔ حال ہی میں شام ادریس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ڈکی بھائی پر الزام لگایا کہ وہ چھوٹے مواد تخلیق کاروں کو بُلی کرتے ہیں، دھمکیاں دیتے ہیں اور یہاں تک کہ ان پر جسمانی حملہ بھی کرتے ہیں۔
شام ادریس نے اس ویڈیو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کرانے میں بھی کردار ادا کیا تھا، جس کی وجہ نامناسب مواد قرار دی گئی۔
ان الزامات کی وجہ سے مداحوں نے ڈکی بھائی کا چینل سبسکرائب کرنا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ان کے سبسکرائبرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کے سبسکرائبرز 8.56 ملین سے گھٹ کر اب 8.1 ملین رہ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اب تک ڈکی بھائی نے ان الزامات کا عوامی طور پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔