گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز؛ تصاویر وائرل
پاکستان کی معروف اداکار جوڑی گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے انسٹاگرام پر ڈھولکی نائٹ سے چند تصاویر شیئر کیں جس میں دُلہن دُلہا سمیت مہمان خوب ہلا گلا کرتے نظر آرہے ہیں۔
تقریب کی مناسبت سے دُلہن کبریٰ خان نے پسٹل رنگ کی پشواس زیب تن کررکھی ہے جبکہ دُلہا گوہر رشید نے بوٹل گرین کُرتا پاجامہ کے ساتھ سبز رنگ کی شال پہنی ہوئی ہے۔
گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ’’بے حد محبت اور گلے ملنے کا پیغام‘‘۔