کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 40 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان


ملک کے بیشتر شہروں میں موسم شدید گرم اور خشک ہے جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم محسوس شدہ گرمی 45 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ پیر کے روز یہ بڑھ کر 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز نواب شاہ ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور آئندہ دنوں کے دوران شدید گرمی کے ساتھ ساتھ حبس کی صورتحال بھی برقرار رہے گی، جس کے باعث محسوس شدہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کیمپس قائم کر دیے ہیں تاکہ شہریوں کو فوری طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles