
شانایا واوڈا نے 30ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، 7 سالہ تیراک شانایا کی متاثر کن کارکردگی نے سب کومتاثر کیا ہے.
ننھی تیراک شانایا واوڈا نے کراچی کلب میں منعقدہ 30ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں 8 اور انڈر بریسٹ اسٹروک کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔
واضح رہے کہ پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ نوجوان تیراکوں کو اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔
شانایا کی کامیابی اس کھیل میں اس کی صلاحیت کا امید افزا اشارہ ہے، جس میں مزید کامیابی کی توقع ہے کیونکہ وہ اپنی تیراکی کی صلاحیتوں کو بڑھا رہی ہے۔