محسن عباس حیدر کا نشئی شوبز شخصیات پر پابندی کا مطالبہ


محسن عباس حیدر کا نشئی شوبز شخصیات پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے نشئی شوبز شخصیات پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ سیٹ پر اداکارائیں، اداکار اور ڈائریکٹرز نشے کی حالت میں آتے ہیں۔

 

—اسکرین شاٹ

 

محسن عباس حیدر نے کسی اداکار یا ڈائریکٹر کا نام لیے بغیر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ سیٹ پر چرس، شراب یا کسی بھی قسم کا نشہ کر کے آنے والی ایکٹریس، ایکٹر اور ڈائریکٹر پر پابندی لگانی چاہیے۔

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے یہ مطالبہ کس سے کیا ہے، پوسٹ میں یہ بھی مبہم ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles