معروف میزبان فخر عالم کے گھر چوری کی واردات
پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری ہو گئی۔
اداکار نے ایکس پر یہ افسوسناک خبر دی اور بتایا کہ ‘کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں’۔
انہوں نے لکھا ‘یہ انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ ہی ضروری ہے’۔

میزبان کا کہنا ہے کہ ‘یہ (ذہنی سکون) کا اصل نقصان ہوا ہے، برائے مہربانی تمام افراد چوکنا رہیں’۔
البتہ فخر عالم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لوٹ مار کی واردات کے دوران وہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔