
پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج کے حوالے سے لاہور میں بتی چوک کے اطراف سڑکیں بند کردی گئی ہیں ، بیوٹی پارلر سےتیار ہونے کیلئے آئی دلہن بتی چوک پر پھنس گئی، نئی نویلی دلہن نے پیدل چل کر بتی چوک کراس کیا ۔
لاہورمیں پارلر پر آنے والی دلہن نے شاہدرہ جانا تھا، تاہم بتی چوک بند ہونے سے گاڑی دلہن کو لینے نہ آسکی۔
بیوٹی پارلر سے سجی دلہن نے پیدل چل کر ہی بتی چوک کراس کیا اورموٹرسائیکل پر بیٹھ کر شاہدرہ کیلئے روانہ ہوگئی ۔