صبا قمر کونسی بیماری کا شکار تھیں؟ اداکارہ نے بتادیا


صبا قمر کونسی بیماری کا شکار تھیں؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

چند دن قبل کوئی سبب بتائے بغیر اداکارہ نے کچھ عرصے تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ساتھ ہی بتایا تھا کہ وہ جلد ہی واپس آئیں گی اور پہلے سے زیادہ توانائی اور مثبت سوچ کے ساتھ واپس آئیں گی۔

اب انہوں نے ایک ہفتے بعد ہی سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کردیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسپتال میں لی گئی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں بتایا کہ وہ شدید ’ڈائریا‘ کا شکار ہوگئی تھیں لیکن اب وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔

 

—اسکرین شاٹ

 

انہوں نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وہ جلد پہلے سے زیادہ توانائی اور مثبت سوچ کے ساتھ واپس آئیں گی۔

 اداکارہ نے بیماری کے وقت خیال رکھنے پر اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی نیک خواہشات پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles