مراکش میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے راستے اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں۔

میڈرڈ اور ناوارا میں مقیم گروپ نے بتایا کہ مراکش کے حکام نے بدھ کے روز ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا جو موریطانیہ سے 2 جنوری کو روانہ ہوئی تھی اور اس میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے۔

مراکشی حکام کے مطابق کشتی کے حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں تاہم یہ واقعہ تارکین وطن کے لیے ایک اور دل دہلا دینے والا حادثہ بن کر سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2024 کے دوران ریکارڈ 10 ہزار 457 تارکین وطن اسپین پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر مغربی افریقی ممالک جیسے موریطانیہ اور سینیگال سے کینری جزائر تک بحر اوقیانوس کے راستے کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوئے۔

رواں مہینے یونان کے قریب بھی تین کشتیاں ڈوبی چکی ہیں جن میں 40 پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں، مرنے والوں کی زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے ٹھوس سفارشات پیش کرنے، سہولت کاری میں ملوث وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کی نشاندہی اور ان خلاف کے سخت کارروائی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو آپس کے رابطے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔

انسانی اسمگلنگ کے خلاف تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسران بھی لپیٹ میں آئے تھے اور مبینہ سہولت کاری پر 38 افسران کو نوٹسز جاری کردیے گئے جب کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن سیالکوٹ ایئرپورٹ کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles