
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خواتین کے قومی کمیشن، سیف سٹی کنٹریکٹ، سی سی ٹی وی کمیروں کی مرمت، یوٹیلٹی اسٹور پر ریلیف جاری رکھنے سمیت مختلف وزارتوں کیلئے 9 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کی سمریوں کی منظوری دیدی۔
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزارت دفاع کیلئے 1.94 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اسی طرح خواتین کے قومی کمیشن کیلئے 52 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ، وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پیش کی گئی سمری منظور کرلی گئی۔
مہنگائی میں کمی کیلئے پرائس مانیٹرنگ کمیٹیاں فعال کریں گے، وزیر خزانہ
اجلاس میں وزارت اطلاعات کے 15 منصوبوں کیلئے 2 ارب 26 کروڑ روپے جاری کئے گئے، ایس سی او سمٹ، کورین کلچر ویک، سی ایچ جی کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 12 کروڑ روپے کی سمری بھی منظور ہوئی۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
فیڈرل ایجوکیشن کے فیکلٹی کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 1.5 ارب روپے جاری کرنے کی سمری، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران سیکیورٹی اخراجات کی سمری بھی منظوری کی گئی۔
احتجاج کے دوران نقصان کا شکار سی سی ٹی کیمروں کی مرمت کی دونوں اخراجات کیلئے وزارت داخلہ کو 65 کروڑ جاری کیے جائینگے، سیف سٹی منصوبے کے کنٹریکٹ کی 5 فیصد بقایا رقم ادائیگی کی سمری کی بھی منظوری دی گئی۔
بجلی جلد سستی ہوگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
حکومتی اعلامیہ کے مطابق ادائیگی کیلئے وزارت داخلہ کی 1.72 ارب روپے جاری ہونگے، گودام اور لاجسٹکس سیکٹر کو صنعت قرار دینے کی تجویز کی سمری، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر پی ایم ریلیف پیکج کیلئے 1.68 ارب روپے کی رقم منظورکی گئی۔